Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں پولیس وین پر دستی بم حملہ، پولیس افسر اور 4 راہگیر زخمی

اہلکار کی شناخت اے ایس آئی خدائیداد خان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2023 11:16pm
تصویر/ گوگل میپ
تصویر/ گوگل میپ

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گشت کرنے والی پولیس پر دستی بم حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں پولیس افسر اور چار راہگیر زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق منگل کی شب تھانہ زرغون آباد پولیس کی سیکنڈ موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نواں کلی پستونستان چوک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس وین پر دستی بم پھینکا۔

دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس اے ایس آئی خدائیداد خان اور قریب سے گزرنے والے چار راہگیر زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

Quetta Blast

quetta police

Balochistan law and order situation