Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

لاش کے پاس کسی قسم کی دستاویز نہیں ملی، پولیس
شائع 26 دسمبر 2023 05:35pm

تھانہ فقیر آباد کی حدود میں میں موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

پشاور کے علاقے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ سرا پیدل اپنی منزل کی جانب جارہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نےخواجہ سرا پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں:

صوابی میں گھر سے خواجہ سرا کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک خواجہ سرا جاں بحق، 3 زخمی

پولیس نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور لاش کو اسپتال منتقل کردیا، لاش کے پاس کسی قسم کی دستاویز نہیں ملی، تاہم واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

kp police

KPK Police

Transgenders

1122