Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: سال 2023 میں گاڑی، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی کتنی وارداتیں ہوئیں؟

اب تک صرف 265 موٹر سائیکل اور 54 گاڑیوں کو برآمد کرایا گیا
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 11:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں رواں سال میں اب تک گاڑی اور موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کی 5 ہزار 420 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال شہر قائد میں دیگر جرائم کے ساتھ لٹیروں نے شہریوں کو ان کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے بھی محروم کیا۔

4 ہزار 3 سو 96 موٹرسائکل چوری ہوئیں۔ 8 سو 17 موٹرسائیکلوں کو گن پوئنٹ پر چھینا گیا جبکہ ایک سو بیاسی گاڑیاں چوری ہوئیں اور 25 گاڑیوں کو گن پوئنٹ پر چھین لیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک صرف 2 سو 65 موٹر سائیکل اور چون گاڑیوں کو برآمد کرایا گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے اپنی سواری محنت کی کمائی سے خریدتے ہیں لیکن ڈاکو فوری چھین کر فرار ہوجاتے ہیں، شہر کا کوئی وارث نہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔

عوام کہتے ہیں ہماری جان و مال کی حفاظت کیلئے کراچی پولیس کو سنجیدہ سکیورٹی انتظامات کرنے چاہئیں۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes