کراچی : نیا الیکشن آگیا، رنچھوڑ لائن کے رہائشیوں کے مسائل کب ختم ہوں گے ؟
کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے رہائشیوں کے مسائل آخر کب ختم ہوں گے، علاقے میں بہتا ہوا سیورج کا پانی ہو یا کچرے کا ڈھیر مقامی افراد کے لیے اذیت کا باعث بن گیا ہے۔
رنچھوڑ لائن میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
علاقہ مکینوں نے آج نیوز کو بتایا کہ گٹر کے گندے پانی سے بیماریاں پھیلتی ہیں، آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
شہریوں نے بتایا کہ اپنی مدد آپ ک تحت علاقے میں سیوریج سسٹیم ٹھیک کرنے کے لئے کام کرواتے ہیں لیکن کچھ دن میں پھر پانی بہنا شروع ہو جاتا ہے۔
اہل محلہ نے بتایا کہ یہ صورتحال ہمیشہ رہتی ہے، علاقے کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جائے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنماء ووٹ مانگنے تو آجاتے ہیں، انہیں کامیابی کے بعد اپنے حلقے کے عوام کے مسائل بھی حل کرنے چاہئیں۔
اہل محلہ کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ نوٹس لے اور علاقے میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنائے۔
Comments are closed on this story.