ایم کیو ایم امیدوار کے الیکٹرک کے ڈیفالٹر نکلے، صوبائی نشست کے لیے کاغذات مسترد
پی ایس109سے ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار یاسرالدین کے الیکٹرک کے ڈیفالٹر نکلے جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔
ریٹرننگ افسر نے یاسرالدین کے کاغذات منظور نہیں کئے، یاسرالدین پر کےالیکٹرک کا ایک لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
یاسرالدین نے آراو کو 10 ہزار روپے کی قسط ادائیگی دکھائی۔ جس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ 90 ہزار روپے کا بجلی بل تاحال ادا نہیں کیا گیا۔ یاسرالدین کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب این اے 240 سے ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کے امیدواروں پر اعتراض دائر کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے یاسر الدین نے علیم عادل شیخ، مراد شیخ، رمضان کےخلاف اعتراض دائر کیا۔
انھوں نے پی ٹی آئی امیدواروں پر 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کیا، جس پر ریٹرننگ افسر نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے خلاف اعتراض سنا جائے گا۔
Comments are closed on this story.