Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: موٹر سائیکل سوار ملزمان کی ناکے پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

زخمی اہلکار آصف کو اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 25 دسمبر 2023 05:16pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

فقیرا گوٹھ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

کراچی سپرہائی وے فقیراگوٹھ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، جس کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، اور فرار ہوگئے، جب کہ موقع پر موجود ٹیم نے زخمی اہلکار آصف کو اسپتال منتقل کردیا۔

Karachi Police

Street Crimes