Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر سے 28 ہزار 626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا ہے، ترجمان الیکشن کمیشن
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2023 06:16pm

ترجمان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سے متعلق تفصیلات جاری کردیں۔

عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا کل آخری روز تھا، آج 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لیے 7 ہزار 913 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ہزار 546 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 13ہزار 823، سندھ سے 6 ہزار 498، خیبرپختونخوا سے 5 ہزار 278 اور بلوچستان سے 2 ہزار 669 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین جنرل اور مخصوص نشستوں کے لیے 358 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

مزید پڑھیں:

نوازشریف، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب اسکروٹنی میں کلیئر

انتخابی امیدواروں کی کڑی جانچ پڑتال شروع، آن لائن سینٹر کو اداروں کی مدد حاصل

ورلڈ بینک نے الیکشن کے بعد کی صورت حال پر خدشات ظاہر کر دیے

واضح رہے کہ نیب کے الیکشن سیل نے نوازشریف، مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو اسکروٹنی میں کلیئر کردیا ہے، جب کہ پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

nomination papers

Election Commission of Pakistan (ECP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024