Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عالیہ اور رنبیر بیٹی کو پہلی بار مداحوں کے سامنے لے آئے

کرسمس کے موقع پر خوش وخرم جوڑی کی بیٹی کے ساتھ دلکش تصاویر وائرل
شائع 25 دسمبر 2023 02:51pm

کئی ماہ کے انتظار کے بعد عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے آخر کار اپنی بیٹی راحا کا چہرہ مداحوں کو دِکھا ہی دیا۔

سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کو گود میں اٹھائے تصاویر وائرل ہیں جو کرسمس برنچ کے لیے جاتے ہوئے بنوائی گئی ہیں۔

عالیہ بھٹ اوررنبیر کپور نے اپنے فالوورز کو کرسمس کا بہترین تحفہ دیا ہے کیونکہ اس سے قبل راحا کی پیدائش کی خوشخبری کے موقع پر بھی بچی کا چہرہ نہیں دِکھایا گیا تھا۔

دسمبر کو کنال کپور کے گھر سے کرسمس برنچ کے لیے جاتے ہوئے خوش وخرم راحا کو رنبیر نے اٹھا رکھا ہے جبکہ ہمراہ چلتی عالیہ بھی بیٹی سے لاڈ کرتی دِکھائی دے رہی ہیں۔

راہا کا پورا چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا تھا۔ راہا نے تجسس سے پاپس کی طرف جھانک کر دیکھا جب انہوں نے اس کی تصویر کھینچی۔ وہ کرسمس تھیم والے لباس میں دلکش لگ رہی تھیں اور انہوں نے خوبصورتی کی اس اضافی گڑیا کے لئے شراب کے رنگ کے جوتے پہن رکھے تھے۔

کرسمس کی مناسبت سے ڈریسنگ کیے عالیہ اور گڑیا جیسی راحا کو دیکھنے والے خوب سراہ رہے ہیں۔

اس سے قبل نومبر کو راہا کی پہلی سالگرہ پر عالیہ بھٹ نے بیٹی کے لیے ایک خوبصورت نوٹ لکھا تھا۔

رنبیر کپور دسمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ’اینیمل‘ کے حوالے سے ان دنوں خبروں میں اِن ہیں۔

عالیہ بھٹ آخری بار رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں نظر آئی تھیں۔ فی الحال وہ ’جگرا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Christmas

Instagram

Bollywood actress

Viral Video

Bollywood actor

Alia Bhatt

lifestyle

ranbir kapoor

Raha

Couple

daughter

indian couple