Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس تقریباً ڈیڑھ سال بعد بحال

بولان ایکسپریس بحال، اکبر بگٹی ایکسپریس دو ماہ بعد بحال ہوگی
شائع 25 دسمبر 2023 11:20am

ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری کا کہنا ہے کہ کوئٹہ تا کراچی معطل ٹرین سروس ایک سال چار ماہ بعد بحال کردی گئی ہے۔

کوئٹہ میں مٰڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے، ایک سال چار ماہ بعد دوبارہ بولان میل بحال کردی گئی۔

ڈی ایس ریلوے نے کہا کہ جلد بگٹی ایکسپریس بھی بحال کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بولان میل میں 22 سو روپے اکنامی کلاس کرایہ ہے جو کہ نارمل ریٹ ہے۔ بولان میل میں کوئٹہ سے 9 بوگیاں جبکہ سبی سے مزید 3 بوگیاں شامل کریں گے۔

ڈی ایس ریلوے یوسف لغاری نے کہا کہآج بولان میل کے زریعے کوئٹہ سے کراچی کیلئے 700 مسافر روانہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی ایکسپریس 2 ماہ میں بحال کردی جائے گئی۔

Bolan express

Akbar Bugti Express