Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وادی کاغان میں برفباری کے بعد سیاحوں کی موج مستیاں

موسم سرد ہوا تو سیاحوں نے کباب پکوڑوں اور مچھلی کی دکانوں کا رخ کرلیا۔
شائع 25 دسمبر 2023 08:49am
Tourists flock to Kaghan Valley after snowfall - Aaj News

وادی کاغان میں موسم پل پل رنگ بدل رہا ہے، کہیں بادل ہیں تو کہیں دھوپ۔ بالائی مقامات پر ہلکی برفباری نے وادی کے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ہے، اور کئی سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے شوگران پہنچ رہے ہیں۔

بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم سرد ہوا تو سیاحوں نے کباب پکوڑوں اور مچھلی کی دکانوں کا رخ کرلیا۔

محکمہ موسمیات نے بھی آج پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

انتظامیہ نے پلدراں کے مقام سے آگے شاہراہ کاغان کو آئندہ سیزن تک ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام کا درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دیر میں درجہ حرارت منفی صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔

صوبے کے زیادہ ترعلاقوں میں شدید دھند رہے گی۔

پشاور : مالم جبہ 1،چترال اور پاراچنار 2 اور پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ، محکمہ موسمیات

Winter Season

Naran

Kaghan

Tourist destinations Pakistan