Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : لیاری میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
شائع 24 دسمبر 2023 11:18pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں لیاری بکڑا پیڑی کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی میں بھی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ڈاکو واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں شاہ زیب، شہباز اور رئیس شامل ہیں۔

دوسری طرف کورنگی میں چمڑا چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ زخمی شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

firing

karachi

Karachi Police

Street Crimes

Dacoits