Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن 2024: سیاسی جماعتوں کے بینرز، پوسٹرز، ہینڈ بلز کا سائز کیا ہوگا ؟

عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری
شائع 24 دسمبر 2023 11:05pm
فوٹو ــ روئٹرز / فائل
فوٹو ــ روئٹرز / فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کیلئے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی، پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔

ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے۔ پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتہ لکھنا لازمی ہے، قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیرقانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے ٹربیونل تشکیل

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

بل بورڈز، ہورڈنگز، وال چاکنگ اور پینا فلیکس پر مکمل پابندی ہوگی، الیکشن مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا، خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Symbol

Election 2024