Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے ٹربیونل تشکیل

الیکشن ٹربیونلز 3 تا 10 جنوری اعتراضات سنیں گے، نوٹیفکیشن جاری
شائع 24 دسمبر 2023 10:55pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیلئے ٹربیونل تشکیل دے دیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے ٹربیونل ججز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن ٹربیونلز 3 تا 10جنوری اعتراضات سنیں گے۔

پشاورہائیکورٹ کے 5 ججز اعتراضات سنیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 9 ججز ٹربیونل میں سماعت کریں گے۔

اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے 2 ججز اعتراضات سنیں گے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججزاعتراضات سنیں گے۔

یاد رہے کہ ملک میں الیکشن 2024 کی گہما گہمی جاری ہے، عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024