Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ گرادی

جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، پیپلزپارٹی پشاور
شائع 24 دسمبر 2023 04:39pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عابد اللہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں، جب کہ پیپلزپارٹی پشاور کے صدر مصباح الدین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے۔

اے این پی پشاور کے صدر عابد اللہ یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی میں شمولیت کی دعوت ملی تھی، جسے قبول کرتا ہوں۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر ظاہر علی شاہ نے کہا کہ عابد اللہ کو اپنی جماعت میں خوش آمدید کہتے ہیں، ان کو وہی عزت دیں گے جس کے حقدار ہے۔

پی پی پی ڈویژنل صدر مصباح الدین کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت جاری ہے، ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو ٹھیک ورنہ سب الیکشن لڑیں گے، ارباب عالمگیر خاندان پیپلزپارٹی کا حصہ تھا اور رہے گا۔

واضح رہے کہ عابداللہ عوامی نیشنل پارٹی رہنما بشیر بلور کے حلقے میں ایک سرکردہ کارکن مانے جاتے تھے، جب کہ وہ بلور خاندان کے پرانے ساتھی بھی ہیں۔

ANP

Pakistan People's Party (PPP)

General Election

Election 2024