Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارچ شرکا ایجنڈے پر ہیں، بسوں سے اتار کر لوگوں کو قتل کیا گیا، جان اچکزئی

لانگ مارچ میں شامل کسی خاتون پر تشدد نہیں کیا گیا، نگران وزیراطلاعات
شائع 24 دسمبر 2023 03:18pm
فوٹو ـــ اے پی پی
فوٹو ـــ اے پی پی

نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مارچ شرکا ایجنڈے پر ہیں، بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کرلوگوں کو قتل کیا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کے نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ نہیں دی جاسکتی، ناراض بلوچ کمانڈرز کے قومی دھارے میں شامل ہونے سے بھارت کو دھچکا لگا۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے شرکا مخصوص ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں، بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کرلوگوں کو قتل کیا گیا، لانگ مارچ میں شامل کسی خاتون پر تشدد نہیں کیا گیا، ریاست اپنے ادارے کوغیرمسلح نہیں کرسکتی۔

Jan Achakzai