خاتون صحافی کو پیوٹن کیخلاف صدارتی انتخاب لڑنے سے روک دیا گیا
سابق ٹی وی صحافی یکاٹیرینا ڈنتسووا کو روس کے آئندہ صدارتی انتخابات کے امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نا اہلی کی وجہ سے خاتون صحافی یوکرین میں جنگ کی مخالفت کے پلیٹ فارم پر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف انتخاب لڑنے سے قاصر ہیں۔
مرکزی انتخابی کمیشن کے ارکان نے متفقہ طور پر ان کی بطور امیدوار کی حیثیت کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا، کیونکہ ان کی جانب سے بطور امیدوار کی حمایت میں جو کاغذات جمع کروائے گئے تھے ان میں متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
دوسری طرف صدر پیوٹن کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 22 ماہ کی جنگ کے آغاز کے بعد اگلے مارچ میں ہونے والے پہلے صدارتی انتخابات میں حزب اختلاف کے حقیقی خیالات رکھنے والے کسی بھی شخص کو ان کے خلاف کھڑے ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ مرکزی انتخابی کمیشن کے فیصلے کو جعلی عمل کے طور پر دیکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.