Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مرتضیٰ سولنگی

نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، وفاقی وزیر
شائع 23 دسمبر 2023 05:09pm
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو ــ فائل
نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی۔ فوٹو ــ فائل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ مؤخر کردیا

سیاست کے بڑوں میں سے کون کس سے لڑے گا

بلے کا نشان لینے کیلئے ایک جماعت نے پہلے سے درخواست دے رکھی تھی

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے، اس حوالے سے کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024