Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے آر جے مال میں آگ کب اور کیسے لگی، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فائربریگیڈ حکام کو آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی تھی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2023 03:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے مال میں آگ کہاں اور کیسے لگی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

آر جے مال میں آگ چوتھی منزل کے ٹی بار میں 6 بج کر 12 منٹ پر لگی تھی، فوٹیج میں 6 بج کر 12 منٹ 40 سیکنڈ پر اسپارک دیکھا جا سکتا ہے جب کہ 6 بج کر 17 منٹ پر چوتھی منزل پر آگ میں شدت آ چکی تھی۔

فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ چوتھی منزل پر فالس سیلنگ میں مکمل طور پر آگ لگ چکی تھی، جلتے ہوئے اجزا کے ٹکڑے گرنےسےفوڈ کورٹ میں بھی آگ لگی جس کے بعد 6 بج کر 22 منٹ پر فوڈ کورٹ مکمل جل چکا تھا۔

فوڈ کورٹ مکمل جلنے اور وہاں شدید دھواں جمع ہوبے کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے تھے۔

فائر بریگیڈ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مال میں عوام کے تحفظ کا نظام موجود نہیں تھا جب کہ پولیس رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال فائر اسٹیشن کو 6 بج کر 29 منٹ پر اور عمارت کے چوتھی منزل کے منیجر کو 7 بجے آشتزدگی کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

آر جے مال آتشزدگی: تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات، نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟

کراچی شاپنگ مال آتشزدگی: پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا

رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ حکام کو آگ لگنے کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی تھی اور جب وہ آگ بجھانے پہنچے تو عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگ چکی تھی۔

karachi

CCTV footage

Karachi RJ Mall Fire

Fire brigade officials

rj mall