Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: 5 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم متاثرہ بچی کا کزن ہے جس کے خلاف ملزم مقدمہ درج کرلیا، پولیس
شائع 23 دسمبر 2023 11:42am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران خان بچی کا کزن ہے جس نے اپنے بیان میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کا اعتراف کیا ہے، بچی کے والد نے بوٹ بیسن پولیس کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

حکام نے کہا کہ والدین کی شکایت پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کی جانب سے متاثرہ بچی کا میڈیکل بھی کروایا گیا جس میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کے شواہد ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مدرسہ میں چاقو کے زور پر 2 اساتذہ کی 14 بچوں سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

جھولے کی رسی میں پھنس کر 6 سالہ بچی جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا بھی میڈیکل کروایا گیا، ملزم شاہ جی چوک گلی نمبر 12 کا رہائشی ہے جس کے خلاف ملزم مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

sexual harassment

Child Abuse

Karachi Police