Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسمس کا درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی

کرسمس کا درخت 20 میٹر اونچا تھا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے
شائع 22 دسمبر 2023 07:45pm
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب / ٹوئٹر۔ نیویارک پوسٹ
فوٹو ۔۔۔ اسکرین گریب / ٹوئٹر۔ نیویارک پوسٹ

بیلجیئم کے بازار میں کرسمس کا درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوگئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بیلجیئم کے شہر اوڈینارڈ میں طوفانی موسم کے دوران کرسمس کا ایک بڑا درخت گر گیا۔ حادثے میں ایک خاتون ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

بیلجیئم کے نیوز میڈیا پر جاری سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرسمس کا 20 میٹر (66 فٹ) اونچا درخت آہستہ آہستہ جھکا اور پھر کرسمس مارکیٹ کے قریب گر گیا۔

اس حوالے سے نیو یارک پوسٹ نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ جس میں درخت کو گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

Christmas

pakistan vs belgium

Christmas Tree