Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نور الحق قادری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

سابق وفاقی وزیر پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج تھی
شائع 22 دسمبر 2023 01:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منطور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ نورالحق قادری پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا تھا۔

نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

pti

MAY 9 RIOTS

Noor ul Haq Qadri