Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : دو مختلف واقعات میں 5 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مبینہ تشدد سے ایک ہلاک

واقعات اورنگی ٹاؤں اور سرجانی میں پیش آئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا
شائع 21 دسمبر 2023 10:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔ اس سے پہلے اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے دکاندار کو گولی مارنے والے 3 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اورنگی کے بعد سرجانی ٹاؤن میں بھی عوام نے ڈکیتوں کو پکڑ لیا۔

دو ملزمان بلاک کے تھلے پر ڈکیتی واردات کررہے تھے کہ دونوں ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

عوام نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا، شہریوں کے مبینہ تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

اس سے قبل اورنگی ٹاؤن نمبر ایل برکت اسپتال کے قریب فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت بیس سالہ شہروز کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں دکان پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق

کراچی: بینک سے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کا غبن کرنے والا ملزم گرفتار

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا، کرائم سین یونٹ کو جائے واقعہ پر طلب کیا گیا۔

3 ڈاکوؤں پر شہریوں کا تشدد، اسپتال منتقل

بعد میں ایس ایس پی ویسٹ محضور علی نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ تین ڈاکو لوٹ مار کی غرض سے جانوروں کا چارہ فروخت کرنے والے کی دکان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے مزاحمت پر دکاندار کو پیٹ میں گولی مار دی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دکاندار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اطراف میں موجود شہریوں نے فائر کی آواز سنی اور تینوں ڈاکوؤں کو گھیر لیا، شہریوں نے دکاندار پر فائرنگ کرنے والے تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق تینوں مبینہ ڈاکوؤں کو بھی تشویشناک حالت میں حراست میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Kidnapping for Ransom

Karachi Police

Street Crimes