Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی

الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 04:18pm

الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے، جب کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لئے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے، اور کہا ہے کہ چیف سیکرٹریز، ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

قبل ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے، چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا ظہار کیا ہے۔

،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ابھی تک کےتمام فیصلے باہمی مشاورت سےہوئے، تمام اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی قانونی تقاضوں سے طے کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندی پراعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے فیصلے کئے، ضلع حافظ آباد کے بارے میں اعتراض کا فیصلہ بھی ہم آہنگی سے کیا۔

Sikandar Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

cheif election commioner