Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے میڈیکل ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا

میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کا نام کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ہوگا، میئر کراچی
شائع 21 دسمبر 2023 02:53pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے، اور اب اس کا نام کراچی میٹرو پولیٹن یونیورسٹی ہوگا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کراچی کےعوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ وفا کردیا، اور کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کانام کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی ہوگا، اور یہ ضلع وسطی میں اپنی نوعیت کی پہلی سرکاری یونیورسٹی ہوگی۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت عوامی مسائل کےحل کے لیے کوشاں ہے۔

Medical and Dental College