Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں تیز رفتار بس نے مزدوروں کو روند ڈالا، 3 جاں بحق

تینوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں
شائع 20 دسمبر 2023 08:48pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

میمن گوٹھ میں تیز رفتار بس نے مزدوروں کو روند ڈالا، حادثے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں تیز رفتار بس نے سڑک پر چلتے مزدوروں کو روند ڈالا، حادثے میں تینوں مزدور جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی شناخت عبدالوہاب، مقیم الدین اور افضل علی کے نام سے ہوئی ہے۔

Karachi Police