Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹمبر مارکیٹ میں دکان پر فائرنگ سے تاجر جاں بحق

مقتول40سالہ شہزاد لکڑی کے کاروبارکرتا تھا، پولیس
شائع 20 دسمبر 2023 07:26pm

ٹمبر مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے دکان میں فائرنگ کرکے تاجر کو قتل کردیا، مقتول 40 سالہ شہزاد لکڑی کے کاروبار کرتا تھا۔

کراچی میں ٹمبر مارکیٹ میں دکان میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوگیا.

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار2ملزمان نےدکان میں داخل ہوکرفائرنگ کی، نامعلوم موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے دکان کے اندر داخل ہو کر شہزاد نامی تاجر پر فائرنگ کی، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

حکام نے بتایا کہ مقتول 40 سالہ شہزاد لکڑی کا کاروبار کرتا تھا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Karachi Police

killing in karachi