Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی کیسز کو عدالتوں نے تین سماعتوں میں باہر اٹھا پھینکا، نواز شریف

ملک بھر سے 400 سے زائد خواتین نے مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرائی ہیں۔
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 02:56pm

لاہور میں ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا، جس میں خواتین امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور رانا ثناء اللہ بھی شریک تھے۔

لیگی قائد نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز کو ٹکٹس دے رہے ہیں، تین ہفتے امیدواروں کی جانچ پڑتال میں گزرے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مشکل مرحلوں سے گزر کر آج اس مقام پر پہنچے ہیں، پاکستان پر جو گزری اس کا دکھ عام آدمی کو بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا تو ملک خوشحالی کی طرف بڑھ رہا تھا، ہماری حکومت میں روپیہ مضبوط تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی کیسز جو بنے اب ختم ہوگئے، پاکستان میں چار دن ترقی کے آتے ہیں پھر پیچھے ہوجاتے ہیں۔ نہ جانے کس کی ہمارے ملک کو نظر لگ گئی۔

نواز شریف نے کہا کہ جعلی کیسز کو تین سماعت میں باہر اٹھا پھینکا، بلیک لا ڈکشنری دیکھنے کے بعد فیصلہ سنادیا گیا۔

نواز شریف کے مطابق شوکت عزیز نے بتایا کہ ’مجھے کہا گیا آپ نے ان کو ضمانت نہیں دینی باہر نہیں آںے دینا، ان کو جیل میں رکھنا ہے، یہ اس لیے کہ ورنہ ہماری دوسال کی محنت ضائع ہوجائے گی‘۔

نواز شریف نے کہا کہ وہ دو سال کی محنت ایک ایسے شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ بھی نہیں تھا، یعنی ہمیں نکالنا تھا اس کو لانا تھا ، یہ ایجنڈا تھا۔

مخصوص نشستوں پر موزوں امیدواروں کا انتخاب

اجلاس میں آج اسلام آباد اور مخصوص نشستوں پر موزوں امیدواروں کا انتخاب کیا گیا۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر آج خواتین ارکان کے ناموں پر غور ہوا۔

ملک بھر سے 400 سے زائد خواتین نے مخصوص نشستوں پر درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

یہ کسی بھی جماعت میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے سب سے بڑی تعداد ہے۔

پارلیمانی بورڈ دو دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، ملتان، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، بہاولپور، سندھ، کراچی، فیصل آباد سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کرچکا ہے۔

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Parliamentary Board of Muslim League (N).