قومی کرکٹرز کی پہلی بار ویڈیو گیم میں انٹری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے پہلی بار ویڈیو گیم میں انٹری دے دی۔
سابق کپتان بابر اعظم کی فوٹوگریمٹری مکمل ہوگئی، دیگر کھلاڑیوں کی آسٹریلیا میں فوٹوگریمٹری کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے کرکٹرز کی اصل تصاویر گیم میں شامل ہوجائیں گی۔
قومی کھلاڑیوں نے پہلی بار ویڈیو گیم میں جگہ بنائی، معروف ویڈیو گیم فرنچائز کرکٹ 24 میں پاکستان اور پاکستان سپر لیگ کی آفیشل ٹیم شامل ہوگی۔
بگ اینٹ اسٹوڈیوز نے دو ماہ قبل پلے اسٹیشن 4، پلے اسٹیشن 5، ایکس بکس ون، ایکس بکس سیریز ایکس ایس اور اسٹیم پر کرکٹ 24 جاری کیا تھا۔
کرکٹ 24 دس سال کے وقف شدہ کرکٹ ویڈیو گیم کی ترقی کے اختتام کی نمائندگی کرتا ہے ، جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں شامل ہیں۔
کھلاڑی باضابطہ ایشز، پاکستان، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت بڑے کرکٹ ممالک کا مقابلہ کر سکیں گے۔
اس میں ایشز، بگ بیش لیگ اور ویبر ڈبلیو بی بی ایل، دی ہنڈریڈ، کیریبین پریمیئر لیگ، پی ایس ایل کے علاوہ متعدد پروفیشنل بھارتی ٹی 20 ٹیموں کے علاوہ 50 سے زائد انتہائی تفصیلی آفیشل اسٹیڈیمز بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بگ اینٹ اسٹوڈیوز کے سی ای او کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان اور پی ایس ایل کرکٹ 24 میں لائسنس یافتہ ہیں، ہم اب بھی کھلاڑیوں کی تھری ڈی کیپچرپر کام کر رہے ہیں کیونکہ ہم پاکستان کا سفر نہیں کر سکے، لیکن وہ یہاں آ رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.