Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوات کے سیاحتی مقام کالام میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری ہے، کالام پولیس
شائع 19 دسمبر 2023 10:34pm

سوات کے سیاحتی مقام کالام میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

سوات کے سیاحتی مقام کے دور آفتادہ گاؤں ناظم آباد میں مکان کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں چھت منہدم ہونے سے کمرے میں موجود 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں اور زخمی شخص کو کالام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کالام پولیس کا کہنا ہے کہ چھت بوسیدہ ہونے کے باعث گری ہے۔

Sawat

Roof Collapse

2 child dead