Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا، ترجمان

چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ترجمان الیکشن کمیشن
شائع 19 دسمبر 2023 05:06pm

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، چیف الیکشن کمشنرکےضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے ضلع میں کوئی اضافی نشست نہیں بنی، ان کا آبائی حلقہ این اے 82 ضلع سرگودھا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کمیشن کسی کی ذاتی خواہش پر کسی بھی مخصوص نشست کے لئے اضافی نشست بنانے سے معذوری ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔

Sikander Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

Contempt of ECP