Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 05:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا، نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا گیا۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور تفتیشی افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

دوسری جانب احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے معاملے پر جو کیس بنا تھا وہ پی ڈی ایم کے پانچ اراکین اسمبلی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے دائر کیا تھا اور اس کیس میں الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو عمران خان کو پانچ برس کے لیے نااہل قرار دیا تھا اور عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کی ہدایت کی تھی۔ عمران خان نے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کے معاملے پر جو فوجداری مقدمہ شروع ہوا اس کا نتیجہ 5 اگست 2023 کو سزا کی صورت میں نکلا۔ ٹرائل کوڑٹ نے عمران کان کو کرپٹ پریکسٹز کا مرتکب ٹھہرا اور اسی روز پی ٹی آئی کے بانی کو لاہور میں گرفتار کرلیا گیا۔ عمران خان اس دن سے جیل میں ہیں۔

اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی اپیل پر فیصلہ کرتے ہوئے ان کی سزا معطل کردی اور ان کی ضمانت بھی ہوگئی لیکن دیگر مقدمات میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اب توشہ خانہ کے معاملے پر نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

imran khan

bushra bibi

tosha khana case