Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو شیر افضل مروت کیخلاف کارروائی سے روک دیا

رہائی ملنے کے بعد شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوسکے
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 05:10pm
نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل
نائب صدر پی ٹی آئی شیر افضل خان مروت۔ فوٹو — فائل

پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی ضمانت کے لیے کیس کی سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ شیرافضل مروت کے خلاف 5 کیسز ہیں لیکن شیر افضل مروت کو کوٹ لکھپت جیل سے گزشتہ روز رہا کیا گیا اس لیے آج عدالت میں پیش نہ ہوسکتے۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ کیا شیر افضل مروت آئندہ سماعت پر پیش ہوسکتے ہیں؟ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پیشی کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو ان کے خلاف آئندہ سماعت تک کارروائی سے روک دیا اور سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Sher Afzal Marwat