Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے

جہانگیرترین 21 یا 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، ذرائع
شائع 19 دسمبر 2023 02:17pm

استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خان کی جانب سے کاغذات نامزدگی وصول کرلئے گئے، جہانگیر ترین ٹیم نے لودھراں کے ریٹرننگ افسر سے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

جہاگیر ترین نے این اے 155، پی پی 227 اور پی پی 228 کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔

جہانگیرترین کے کورنگ امیدوار علی ترین کیلئے بھی تینوں حلقوں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین 21 یا 22 دسمبر کو کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Jahangir Tareen

nomination papers

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)