Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت کو اختلافات بھلانے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کا انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ
شائع 19 دسمبر 2023 01:00pm

پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور اور پنجاب کی قیادت کو انتخابی سرگرمیاں تیزی کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو آج پارلیمانی اجلاس کی قیادت کریں گے، اجلاس لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کا ہوگا۔

اجلاس میں تینوں ڈویژنز میں پارٹی امیدواروں پر مشاورت کی جائے گے۔

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کی قیادت اختلافات بھلا کرانتخابات پر توجہ دیں۔

انہوں نے پنجاب اور لاہور کی تنظیموں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024