Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانس کے مریضوں کیلئے کیکڑے کا سوپ انتہائی مفید

ٹھنڈ بھگانے کے ساتھ ساتھ غذائی اعتبار سے بھی نہتے مفید
شائع 19 دسمبر 2023 01:42am
Crab soup is very useful for respiratory patients - Aaj News

کراچی میں سردیاں آتے ہی سوپ اور یخنی کا استعمال بڑھ جاتا ہے، ایسے میں کیکڑے کا سوپ اپنے آپ میں منفرد سمجھا جاتا ہے ۔

سردیاں ہو اور سوپ نہ پیا جائے ایسا ممکن نہیں شہرِ قائد میں سردیوں کے دوران چکن سوپ اور کارن سوپ تو عام ہےلیکن لوگوں کی بڑی تعداد کیکڑے کا سوپ بھی زیادہ پسند کرتی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دیگر سوپ کی بہ نسبت لوگ کیکڑے کا سوپ زیادہ پسند کرتے ہیں اور سانس کے مریض بھی اسکا استعمال زیادہ کرتے ہیں

کیکڑے کا سوپ ٹھنڈ بھگانے کے ساتھ ساتھ غذائی اعتبار سے بھی نہتے مفید مانا جاتا ہے، کیکڑے میں مختلف وٹامنز ، جیسے پروٹین ، کیلشیم ، فاسفورس اور میگنیشیم ہڈیوں کے انحطاط سے لڑنے میں مؤثر طریقے سے مدد کرسکتے ہیں۔

شہری بھی موسم کی شدت مقابلہ کرنے کیلئے کیکڑے کے سوپ کا انتخاب کرتے ہیں۔