Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں نایاب اور مہنگا ترین جانور پاکستانی ریسکیو ٹیم کے ہاتھ لگ گیا

پینگولین 600 ڈالر فی کلو کے حساب سے خریدا اور بیچا جاتا ہے
اپ ڈیٹ 18 دسمبر 2023 05:52pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چنیوٹ کی ریسکیو ٹیم نے دنیا کا نایاب اور مہنگا ترین جانور ’پینگولین‘ پکڑ لیا، جس کی قیمت 600 ڈالر فی کلو ہوتی ہے۔

دنیا بھر میں نایاب اور مہنگا ترین سمجھا جانے والا جانور ’پینگولین‘ ریسکیو چنیوٹ کے ہاتھ لگ گیا، ریسکیو 1122 نے نایاب پینگولین کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالہ کر دیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع پر سرگودہا روڈ بائی پاس پر دکان کے قریب سے منفرد جانور کو بحفاظت پکڑا، جانور کی شناخت پاکستانی پینگولین کے طور پر ہوئی۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستانی پینگولین انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے، پینگولین 600 ڈالر فی کلو کے حساب سے بین الاقوامی سطح پر خریدا و بیچا جاتا ہے۔

محکمہ واٸلڈ لاٸف کے مطابق افسران کی مشاورت سے اس جانور کو ایسی جگہ چھوڑا جائے گا جہاں اس کو قدرتی مسکن میسر ہو، اور اس کو بچایا جا سکے۔

Pingolin

Department of Wildlife