Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

واقعہ سابقہ عداوت پر پیش آیا، پولیس
شائع 17 دسمبر 2023 02:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

صابرآباد کےعلاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

کرک کے علاقے صابرآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا، جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ تھانہ صابر آباد کے علاقے میں پیش آیا، اور سابقہ عداوت پر پیش آیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے ملزمان کی گرفتاریوں کیلیے سرچ شروع کردیا ہے۔

kp police

KPK Police