عام انتخابات: ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر سے رجوع کرنے کا فیصلہ
عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم جوائنٹ الیکشن کمشنر سندھ علی اصغر سیال کی تبدیلی کا مطالبہ کرے گی۔
ایم کیو ایم وفد جلد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا، جس کے دوران الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کے بھی صوبے کے انتخابات میں عمل دخل نہ ہونے سے متعلق تحفظات رکھے جائیں گے۔
ایم کیو ایم کے مطالبے پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کا بھی تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن)کو بھی دونوں ناموں پر شدید تحفظات ہیں۔
مزید پڑھیں
سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن شیڈول جاری، کاغذات نامزدگی کی وصولی 20 دسمبر سے شروع ہوگی
جعلی الیکشن شیڈول سوشل میڈیا پر زیر گردش ، الیکشن کمیشن نے تردید کردی
ڈی آر اوز پر حکم امتناع معطل، لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حدود سے تجاوز کیا، سپریم کورٹ
Comments are closed on this story.