Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرس چھیننے کی واردات میں موٹرسائیکل سے گر کر ایم کیو ایم خاتون عہدیدار جاں بحق

رخشندہ کی نماز جنازہ ادا، متوفی نے سوگواران میں شوہر اور تین بچے چھوڑے ہیں
اپ ڈیٹ 16 دسمبر 2023 02:55pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

غریب آباد انڈر بائی پاس میں ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہونے والی ایم کیو ایم پاکستان شعبہ خواتین کمیٹی کی رکن رخشندہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

رخشندہ کی نماز جنازہ میں زیز واقارب، اہل علاقہ سمیت ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا۔ خاتون رخشندہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہی تھیں کہ دو ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل پران سے پرس چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ چھینا جھپٹی کے دوران خاتون کے موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث سَر پر چوٹیں آئی تھیں ، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دوران علاج دم توڑ گئیں۔

شوہر عظمت اللہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے تین بچے ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے، سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں پولیس نے تاحال کچھ نہیں کیا۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی رکن سلیم صدیقی نے کہا کہ : شہر میں لوٹ مار کے روز کے واقعات ہیں جن میں نوجوانوں خواتین کو نشانہ بنا کر موبائل چھینے جارہے قتل کیے جارہے ہیں، حکومت ایسے واقعات پر قابو پائے۔

karachi

MQM Pakistan

mqm worker