Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فحش اشارے کے الزام کا سامنا کرنیوالی بی بی سی میزبان کی مکمل ویڈیو جاری

مریم نے اپنے اقدام پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی
شائع 16 دسمبر 2023 12:19pm
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

حال ہی میں لائیو نشریات کے دوران فحش اشارے کے الزامات کا سامنا کرنے والی بی بی سی میزبان مریم میشوری کے اُس اقدام کی مکمل ویڈیو سامنے آگئی ہے جس سے مریم کے موقف کو تائید ملتی ہے کہ وہ صرف ایک چھوٹا سا مذاق کررہی تھیں جوغلط وقت پرآن ائرہوگیا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مریم بلیٹن کے آغاز سے قبل اپنی درمیانی انگلی سے نامناسب اشارہ کررہی ہیں۔ پروگرام کی میوزیکل الٹی گنتی ختم ہونے کے بعد مریم اسکرین پر آئیں تو انہیں اپنی بھنویں اٹھاتے ہوئے یہ کرتے دیکھا گیا۔

بعد ازاں انہوں نے اس اقدام پر معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی کہ وہ اسٹاف ارکان سے ایک مذاق کررہی تھیں۔ ڈائریکٹر کاؤنٹ ڈاؤن (آن ائرجانے سے قبل 0 سے 10 تک گنتی ) کر رہا تھا اور وہ بھی انگلیوں سے گنتی گن رہی تھیں لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ آن ائر چلا جائے گا۔

اس اس حوالے سے مکمل ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

اس اشارے کو وہاں موجود ساتھیوں سے مذاق کہہ کر وضاحت دینے اور معذرت کرنے والی مریم نے ایکس پر تصویر شیئر کی جس سے ان کے موقف کی تائید ہوتی ہے کہ وہ واقعی گنتی گن رہی تھیں۔

مریم نے کیپشن میں لکھا، ’ تو کسی نے پوری ویڈیو جاری کردی’۔

انہوں نے کہا کہ یہ بی بی سی نہیں جس نے ویڈیو جاری کی اور یقینی طور پر یہ میں بھی نہیں۔ لیکن مجھے خوشی ہے کہ یہ جاری کی گئی کیونکہ اس سے پتہ چلتا ہے میں الٹی گنتی کے دوران عملے کے ساتھ تھوڑا مذاق کر رہی تھی۔

بی بی سی پریزینٹر نے ایک بار پھر معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ، ’ایک بار پھرمجھے بہت افسوس ہے کہ یہ آن ائر ہو گیا، یہ ذاتی نوعیت کا مذاق تھا۔‘

واضح رہے کہ یہ ٖغلطی بدھ 10 دسمبر کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے بی بی سی نیوز کے ورلڈ فیڈ پر ہوئی۔ برطانیہ میں چینل وزیر اعظم کے سوالات دکھا رہا تھا، اس لیے عالمی سامعین نے لندن سے شہ سرخیاں دیکھیں۔

BBC

Maryam Moshiri