Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک کر لاہور واپس بھیج دیا گیا

شعیب شاہین ہرنائی، پشین اور ژوب میں ورکرزکنونشن کے لئے پہنچے تھے
شائع 15 دسمبر 2023 04:12pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور انہیں وہیں سے واپس لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ وہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچے تھے۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عالم کاکڑ کے مطابق سینئر رہنما بیرسٹر شعیب شاہین کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، اور ائیر پورٹ سے ہی لاہور بھجوا دیا گیا، انہیں واپس جانے یا 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آپشن دیا گیا تھا۔

ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ شعیب شاہین پی ٹی آئی کے ہرنائی، پشین اور ژوب میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں شرکت کے لئے پہنچے تھے۔ ایسے غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتے ہیں، پارٹی کے ورکرزکنونشن کامیاب کریں گے، جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں۔

pti

Shoaib Shaheen

PTI Leaders arrested