Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

صحافت بھی اداکاری کی طرح مشکل ہے، گُنجل کے ’شہباز بھٹی‘ احمد علی اکبر کی باتیں

مزہ اسی چیز میں آتا ہے جس میں کوئی چیلنج ہو، اداکار
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 10:53am

پاکستانی فلم گنجل میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کرنے والے مقبول اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں اور ہیروزکی کہانی دکھانے کی ضرورت ہے ۔

آج ٹی وی سے گفتگو میں احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما کو مستحکم اور مضبوط کرنے کیلئے ہمیں اپنے ہیروز اور عوام کی کہانیاں دکھانا ہوگی ہم نے اپنے لوگوں کی کہانیاں دکھانا چھوڑ دی ہے جیسے پری زاد تھا اسی طرح فلم گنجل میں شہباز بھٹی ہے یہ ہمارے اپنے ہیروز ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے شائقین بہت سمجھدار ہیں کئی فلموں اور پراجیکٹ کی مقبولیت سے انکشاف ہوا ہے کہ لوگ کچھ مختلف دیکھنا چاہیتے، انہوں نے اپنے ڈرامہ پری زاد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈرامے کی کہانی کسی کو پہلے بتادیتے شاید کوئی بھی یہ نہ کہتا کہ یہ ڈرامہ مقبول ہوگا لیکن شائقین نے اسے سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ مزہ اسی چیز میں آتا ہے جس میں کوئی چیلنج ہو کیونکہ اس میں اپنے بارے میں پتہ چلتا ہے، کوشش کرتا ہوں جو بھی کردار ہو اس میں ڈھل جاوں اپنے آپ سے دور ہوکر ایک نیا انسان بننے کی کوشش کروں لیکن ہم سب میں کچھ انسانی جذبات عام ہوتے ہیں ار شائقین اسی کردار کو جوڑتے ہیں ۔ میری کوشش بھی یہی ہوتی ہے جو بھی تبدیلی لاؤں وہ پہلے اندر آئے پھر ظاہر ہو۔

فلم میں صحافی کے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں اگر کوئی سچ کیلئے لڑتا ہے آواز اٹھاتا ہے تو صحافی ہے اسی لیے میں صحافیوں کی عزت کرتا ہوں اور جب ان کی آواز دبائی جائے تو اس سے زیادہ افسوس کی کوئی بات نہیں ۔

احمد علی اکبر نے بتایا کہ ایک پراجیکٹ کیلئے ماضی میں تھوڑی صحافت کی انویسٹیگین کی، انٹرویوز کئے تو مجھے اندازہ ہوا کہ صحافت بھی اداکاری کی طرح مشکل ہے ہر دفعہ کچھ نیا دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ریشم کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں ریشم ایک منفرد کردار میں نظر آئینگی وہ خود میں بہت تبدیلی لائی ہیں ۔

فلم گنجل میں نہ صرف معاشرے کی تلخ سچائی اور انصاف کے حصول کی جدوجہد کوبیان کیا گیا ہے بلکہ صحافیوں کو درپیش مسائل کا اجاگر کیا گیا ہے ۔

فلم صحافی شہباز بھٹی کی کہانی اور سچے واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کاری شعیب سلطان نے جبکہ نگہت اکبر شاہ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ ریشم، آمنہ الیاس، احمد علی بٹ، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ ملک، سردار نبیل، علی آفتاب سعید، ارحم خان، ابتسام مصطفیٰ، حبیبہ سفیان، احسن مراد، منیر خان اور عثمان شامل ہیں۔

یہ فلم 15 دسمبر 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔

Ahmed ali akbar

gunjal

shahbaz bhatti