Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

120 افغان باشندوں کے پاکستان داخلے کی کوشش ناکام

ڈی آئی خان میں دہشتگرد حملے کے بعد ثابت ہوگیا پاسپورٹ ضروری ہے، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 11:32pm
Pakistan foils attempt of Afghan nationals to cross the border: Jan Achakzai - Aaj News

بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ 120 افغان باشندوں کے پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

جان اچکزئی نے ویڈیو پیغام میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ روکے گئے افغان باشندوں نے بارڈر کراس کرکے پاکستان آنے کی کوشش کی جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنایا اور ان افراد کو واپس بھیج دیا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں خاص طور پر ایف سی ، لیویز، ایف آئی اے اور نادرا کو جنھوں نے بارڈر کو محفوظ بنایا، اور تارکین وطن کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے، اب تک 5 لاکھ غیرقانونی تارکین کو واپس بھیجا جاچکا ہے مزید کو بھی ملک بدر کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی آی خان میں دہشتگردی کے واقعے میں 23 جوان شہید ہوئے ، حملہ آوروں میں 2 افغان باشندے بھی شامل تھے، اس ساری صورتحال کے پیش نظر ثابت ہوگیا کہ پاکستان آنے اور یہاں سے جانے کیلئے پاسپورٹ ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت چمن کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے جلد ہی ان کے جائز مطالبات حل کئے جائینگے۔ سرحد اور چمن شہر کو کاروباری مرکز بنانا چاہتے اس حوالے سے جلد لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

بلوچستان

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation

Illegal Afghan Residents

Jan Achakzai