Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے بعد انتقال کرگئے

دل کا دورہ پڑنے سے قبل اسرائیل کے بارے میں حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 11:10pm
ترکیہ رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے بعد انتقال کرگئے۔ فوٹو ــ روئٹرز
ترکیہ رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے بعد انتقال کرگئے۔ فوٹو ــ روئٹرز

ترکیہ کے رکن پارلیمنٹ ایوان میں اسرائیل مخالف تقریر کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے رئٹرز کے مطابق ترکیہ میں حزب اختلاف کے قانون ساز (رکن پارلیمنٹ) 54 سالہ حسن بٹمیز نے پارلیمنٹ میں تقریر کی اور اس دوران انھوں نے اسرائیل کے بارے میں حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تقریر کے اختتامی کلمات کی ادائیگی کے دوران رکن پارلیمنٹ کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر گئے تھے۔ جس کے بعد انھیں انقرہ سٹی اسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ترکیہ کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹیلی ویژن پر صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ حزب اختلاف کی جماعت فیلیسٹی (سادات) پارٹی سے تعلق رکھنے والے حسن بٹمیز انتقال کر گئے۔

قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل حسن بٹمیز سینٹر فار اسلامک یونین کے چیئرمین تھے اور اس سے قبل وہ اسلامی غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کر چکے ہیں۔

انتقال سے قبل رکن پارلیمنٹ غزہ میں جنگ کے باوجود ترکی کی اسرائیل کے ساتھ جاری تجارت پر صدر رجب طیب اردوان کی حکمراں جماعت اے کے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔

Turkey

Palestinian Israeli Conflict

Turkish MP