Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

دہشت گرد کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہے تھے، سی ٹی ڈی
شائع 14 دسمبر 2023 03:39pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتارمبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، اور یہ کالعدم تنظیم کا سلیپر سیل چلا رہے تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان اندرون سندھ کےتاجرکےاغواکی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے، اور کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

terrorists

Terrorist Arrested