Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھر خالی کروانے پر کرائے دار میاں بیوی نے خود کو آگ لگا لی

دونوں نشے کے عادی ہیں طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا، پولیس
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 02:27pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی میں مالک مکان کی جانب سے گھر خالی کرانے پر کرائے میاں بیوی نے خود کو آگ لگالی، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نشے کے عادی ہیں اور طیش میں آکر یہ قدم اٹھایا۔

کراچی کے علاقے کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی۔

دوسری جانب پولیس حکام نے انکشاف کیا کہ واقعہ مکان مالک اور کرایہ داروں میں تنازعے کا شاخسانہ تھا، مکان مالک نے کرایہ نہ دینے پر گھر خالی کا کہا تھا جس پر کرایہ دار خاتون اور مرد نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت جمیل اور مسکان کے ناموں سے ہوئی ہے، اور دونوں نشے کے عادی ہیں طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا، مالک مکان کرایہ وصول کرنے پہنچا تو میاں بیوی نے خود پر پیٹرول ڈال کر آگ لگالی۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے میں جھلسنے والی خاتون اور مرد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ پولیس نے مالک مکان محمد حسین کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید قانونی کاررواٸی کی جارہی ہے۔

Karachi Police