Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے ہوٹل میں بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار

ملزمان ہوٹل سےلاکھوں روپےنقداوردیگرسامان لوٹ کرفرار ہوگئے
شائع 14 دسمبر 2023 01:40pm
وہ ہوٹل جس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ فوٹو:اسکرین گریپ
وہ ہوٹل جس میں ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ فوٹو:اسکرین گریپ

کورنگی میں واقع ہوٹل میں بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح ڈاکووں نے لوٹ مار کی اور لاکھوں روپے نقد اور دیگرسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع ہوٹل میں بلٹ پروف جیکٹ پہنے مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹ لیا۔ ہوٹل مالک کے مطابق واردوت دو دن پہلےعلی الصبح ہوئی تھی۔

ہوٹل کے مالک نے بتایا کہ ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور ہوٹل کی تلاشی دینے کا کہا، 8 سے زائد ملزمان تھے، جن کے ہاتھ میں واکی ٹاک تھی اور وہ بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہوئے تھے، 15 پراطلاع دینے کے باوجود پولیس نہیں پہنچی۔

دوسری جانب ایس ایچ او کورنگی کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ایک روز قبل ملی تھی، جائے وقوعہ سے ڈکیتی کی واردات کے کوئی شواہد نہیں ملے، ہوٹل مالکان کی جانب سے کارروائی کےلئے متعلقہ ایس ایچ کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

Karachi Police

Karachi Street Crimes