Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گزشتہ روز گاڑی سمیت اغوا ہونے والا نوجوان گھر واپس پہنچ گیا

نوجوان کے اغوا کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، پولیس
شائع 14 دسمبر 2023 09:56am
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

سپرہائی وے سے اغوا ہونے والا نوجوان گھر پہنچ گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اغوا کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے احسن آباد سے مبینہ طور پر گاڑی سمیت اغوا ہونے والا 19سالہ نوجوان مجتبیٰ گھر پہنچ گیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد کے رہائشی مجتبیٰ علی کے اغوا کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا تھا، تاہم ورثا کا کہنا ہے کہ وہ رات 3 بجے گھر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز نوجوان مجتبیٰ کی والدہ نے تھانے میں بیان دیا تھا کہ مغوی نے آن لائن پلاٹ بیچنے کا اشتہار دیا تھا، اور مبینہ اغوا کار کامران پاشا نے پلاٹ خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

والدہ کے بیان کے مطابق مبینہ اغوا کا نے مغوی نوجوان کے اہلخانہ سے رابطہ کیا تھا، اور گزشتہ روز نوجوان مجتبیٰ اپنی والدہ، دوست اسامہ اور مبینہ اغوا کار پلاٹ دیکھنے کے لئے نکلے، یہ اپنی گاڑی میں معمار روڈ احسن آباد پہنچے، تو کامران پاشا نے ساتھی کی مدد سے اسلحے کے زور پر نوجوان مجتبی کو اغوا کرلیا، جب کہ مبینہ اغوا کاروں نے والدہ اور دوست کو جمالی پل پر اتار دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کے اغوا کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور مغوی نوجوان کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا، نوجوان کواغوا کرنے والے ملزمان جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔

Kidnapping for Ransom

Karachi Police

Street Crimes

Karachi Street Crimes