Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: اہم سیاسی شخصیت کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور خالد مگسی نے احسان اللہ خاکسار کو مفلر پہنایا
شائع 13 دسمبر 2023 10:54pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

سیاسی رہنماء احسان اللہ خاکسار بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہوگئے۔

کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں احسان اللہ خاکسار بی اے پی میں شامل ہوئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور خالد مگسی نے انھیں مفلر پہنایا۔

احسان اللہ خاکسار کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں بڑی تعداد میں کارکن بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر خالد مگسی نے کہا کہ 5 سال کے دوران عوام کے مسائل حل کرنےکی کوشش کی، وفاق میں ہماری تعداد کم ہے، مؤقف مضبوط ہو تو فرق پڑتا ہے۔

پارٹی رہنما منظور کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت بلوچستان کےعوام کی بات کرتی ہے، بی اے پی نے بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔

کہدہ بابر نے بھی کہا کہ بی اے پی 5 سال صوبے کےعوام کے لئےلڑی، ہم سب ساتھ مل کر عوام کو حقوق دلائیں گے، پارٹی بلوچستان کی خواتین کی آواز اٹھائےگی۔

sadiq sinjrani

BAP

Pakistan Politics

Election 2024