Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں پولیس افسران کے تبادلے، الیکشن کمیشن کو سمری ارسال

ساجد سدوزئی ایس ایس پی سائوتھ تعینات ہوں گے
شائع 13 دسمبر 2023 12:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ میں پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے پولیس افسران کے تبادلوں کی سمری الیکشن کمیشن کو ارسال کردی۔

ترجمانِ وزیراعلیٰ کے مطابق ساجد سدوزئی ایس ایس پی سائوتھ تعینات ہوں گے جب کہ زبیر نذیر شیخ کو ایس ایس پی سکھر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر رضا جسکانی ایس ایس پی جیکب آباد، آصف رضا بلوچ ایس ایس پی مٹیاری، کلیم ملک ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ کی ذمہ داریاں سمبھالیں گے۔

اس کے علاوہ میر روحیل کھوسو ایس ایس پی بدین، بشیر بروہی ایس ایس پی کشمور کندھکوٹ جب کہ سہائے عزیز ٹالپر ایس ایس پی نوشھروفیروز تعینات ہوں گی۔

karachi

Sindh Police

Karachi Police

Election Commission of Pakistan (ECP)

Justice (Rtd) Maqbool Baqir